جامع الاحادیث
ایپ کے بارے میں
شیعہ کتب احادیث کے 12 اہم ترین مصادر پر مشتمل ایک جامع ایپ۔
ادارہ تسنیم القرآن کی کاوش
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیماتِ دین کو بآسانی مومنین تک پہنچانے کیلئے پیغامِ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی ڈیجیٹل نشر و اشاعت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے۔ ہم عرصہ دراز سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ کئی سالوں کی مسلسل جدوجہد اور کوشش سے بارہ کتبِ حدیثی کی پچاس ہزار سے زائد روایات پر مشتمل یہ اینڈروئیڈ ایپ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔
شامل کتب اور خصوصیات
اس ایپ میں مکتبِ تشیع کی بنیادی اور مستند کتب بشمول الکافی، من لا یحضره الفقیہ، اور شیخ صدوق کی متعدد کتب (جیسے کتاب التوحید، الخصال، معانی الاخبار وغیرہ) شامل کی گئی ہیں۔ یہ تمام کتب عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ پیش کی گئی ہیں تاکہ عام مومنین، طلاب، مبلغین اور اہلِ علم اس سے استفادہ کر سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء، مبلغین اور عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔
التماسِ دعا
ادارہ کی ترقی کی دعا کے ساتھ ادارہ کے اراکین کے مرحومین، معاونین کے مرحومین بلکہ جملہ مرحوم مومنین و مومنات اور شہدائے ملتِ جعفریہ کے لئے سورۂ فاتحہ کی درخواست ہے۔
تعاون کی درخواست
اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
رابطہ
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی (بانی ادارہ تسنیم القرآن)
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
الکافی
ایپ کے بارے میں
فقہ جعفریہ یا مکتب اہل مکتب علیہم السلام کی کتب احادیث میں چار کتابیں زیادہ مشہور و مہتم بالشان ہیں؛ الکافی ، من لا یحضره الفقیہ ، تہذیب الاحکام اور استبصار ۔ ان چاروں میں الکافی کو بلحاظ تقدم زمانی اور اصول و فروع دونوں کا مجموعہ ہونے کے ایک خاص مرتبہ حاصل ہے ۔
کتاب کافی میں ثقہ الاسلام علامہ شیخ محمد یعقوب کلینی نے تقریباً سترہ ہزار احادیث جمع کی ہیں اس عالم ربانی نے بیس سال کی طویل مدت میں ان احادیث کو فراہم کیا ہے۔ ان کے جمع کرنے میں کیا کیا صعوبتیں اس مقدس ہستی کو اٹھانا پڑیں اور کیسے کیسے سخت مواقع کا سامنا ہوا۔ جمع کرنے والے کا دل ہی جانتا ہوگا۔ ایک جگہ تو یہ احادیث تھی نہیں کہ وہاں سے یہ آسانی لے لی جاتیں بلکہ شہر شہر قریہ قریہ اور گھر گھر جانا پڑا بہر حال جتنا کام اصل تالیف کا ہے، ترجمہ کا کام بھی اس سے کم نہیں ہے۔ ادیب اعظم سید حسن ظفر نقوی نقوی امروہی نے اس عظیم الشان کارنامہ کو انجام دیا۔ اصول و فروع کی آٹھ ہزار احادیث سے زیادہ کا اردو ترجمہ کر کے اردو دان طبقہ پر احسان کیا۔ اگرچہ ان کی عمر نے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وفا نہ کی لیکن پھر بھی آٹھ ہزار سے زیادہ احادیث کا ترجمہ بہت شاندار کام تھا۔
یہ ایپ اردو میں شائع شدہ اصول کافی کی پانچ جلدوں اور فروع کافی کی چار جلدوں پر مشتمل ہے۔
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہنچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا سلسلہ شروع کیا ہوا یے، یہ انڈروئیڈ ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار اصول و فروع کی احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؟ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
تفسیر البرہان
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمدللہ ادارہ “تسنیم القرآن” کی جانب سے ایک اہم پیشکش تفسیر “البرھان فی تفسیر القرآن” اب انڈروئید ایپ کی صورت میں پیش خدمت ہے۔ یہ تفسیر علامہ ثقۃ محدث سید ہاشم بن سید سلیمان بن سید اسماعیل بن سید عبدالجواد حسینی بحرانی کی سعی جمیلہ کا ثمر عظیم ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا سید منیر حسین رضوی صاحب نے کیا ہے۔ جبکہ “مصباح القرآن ٹرسٹ” نے اس کی اشاعت کی سعادت حاصل کی۔
اس تفسیر کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک آیت کی تفسیر میں مختلف اسناد کے ساتھ مختلف کتب سے آئمہ کی احادیث کو نقل کیا گیا ہے۔ بعض اوقات اس میں ایسی روایات ذکر ہوئی ہیں کہ جن کو اسرارِ آلِ محمد کہا جاتا ہے۔ لہذا ضروری نہیں ہے کہ ہر حدیث آپ کو سمجھ آئے۔ ان کا انکار نہ کرنا بلکہ ان کو آئمہ کی طرف رد کردینا ہماری ذمہ داری ہے۔
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہنچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا سلسلہ شروع کیا؛ یہ انڈروئید ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار ایسا مواد اردو زبان مومنین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، اس ایپ میں آپ کسی بھی آیت کے ذیل میں وارد شدہ روایات کو فقط ایک کلک پر مطالعہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی تلاش، کپی اور شیئر جیسی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
ہم اراکین مصباح القرآن ٹرسٹ، لاہور مخصوصا جناب شیخ امین ساعتی کے تہ دل سے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے اس ایپ کا مواد فراہم کیا۔ ان کے لئے دعاگو ہیں کہ وہ دین کی نشر و اشاعت میں کوشاں رہیں۔ ہم خواہشمند ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون کرتے رہیں تا کہ ادارہ تسنیم القرآن اور مصباح القرآن کے تعاون سے اس طرح کی مزید خدمات جاری رہیں۔ ان شاء اللہ!
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ تفسیر کے مرحوم مولف، مترجم کے مرحومین، ادارہ تسنیم القرآن و مصباح القرآن کے مرحوم اراکین مخصوصا علامہ سید صفدر حسین نجفی اور اس ایپ میں تعاون کرنے والوں کے مرحومین مخصوصا زاہدہ عابدی بنت مرزا محمد زکی زوجہ سید حبیب حسن عابدی؛ سید حبیب حسن عابدی ابن سید امیر حسن عابدی اور سید شجاع عابدی ابن سید حبیب حسن عابدی کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
من لا یحضرہ الفقیہ
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمدللہ ادارہ تسنیم القرآن کی جانب سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش۔
اس بار ہم احادیث کا معروف مجموعہ "من لا یحضرہ الفقیہ" آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ شیخ صدوق (رح) کی شہرہ آفاق تالیف ہے جو مکتب تشیع کی کتب اربعہ (چار بنیادی کتب) میں سے ایک اہم ترین حدیث و فقہ کی کتاب شمار ہوتی ہے۔ اس عظیم الشان کتاب میں تقریباً 6000 احادیث موجود ہیں جو مختلف فقہی مسائل جیسے طہارت، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، نکاح، طلاق اور دیگر معاملات وغیرہ پر مشتمل ہیں۔
اس کتاب کا مکمل اور مستند اردو ترجمہ موجود ہے اور سب سے زیادہ مشہور ترجمہ سید حسن امداد (ممتاز الافاضل) کا کیا ہوا ہے جو کہ عام طور پر چار جلدوں میں دستیاب ہے۔ ہم نے اسی مستند ترجمے کو اس ایپ کی زینت بنایا ہے۔
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا سلسلہ شروع کیا ہے؛ یہ انڈروئیڈ ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار اس کتاب کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ اس کتاب کے مولف و مترجم، ادارہ کے اراکین کے مرحومین اور اس کار خیر میں تعاون کرنے والے تمام مومنین کے مرحومین کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
غرر الحکم و درر الکلم
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
غررالحکم و دررالکلم؛ امام علی علیہ السلام کے ان کلمات گہربار کا گلدستہ ہے جسے پانویں صدی ہجری کے ایک جید ایرانی عالم آیت اللہ عبد الواحد آمدی نے سجایا۔ اس مجموعہ میں دو یا چند الفاظ کی صورت میں ایسے حکمت پارے ہیں جن سے روح تازہ ہو جاتی ہے اور لگتا ہے کہ متکلم نے سمندر کو کوزہ میں بند کیا ہے۔ یقیناً یہ اس ذات کا ہی ہو یا سلونی سلونی کی دعویدار ہو۔ اصل عربی نسخہ گیارہ ہزار سے زائد احادیث پر مشتمل ہے، لیکن اردو میں تقریباً چھ ہزار کی سعادت مولانا غلام رضا ناصر نجفی نے حاصل کی۔
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا سلسلہ شروع کیا؛ یہ انڈروئیڈ ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ غررالحکم کے مولف و مترجم؛ ادارہ کے اراکین کے مرحومین مخصوصاً استاد العلماء حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد عباس زیدی نجفی کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادار تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
حوزوی کتب
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمدللہ تسنیم القرآن کی ایک اور اہم کاوش پیش خدمت ہے۔
عرصہ دراز سے جب بھی مدارس کے طلباء یا مدرسین سے ملاقات ہوتی تو حوزوی کتب، ان کے تراجم اور شروحات کے فقدان کا ذکر ہوتا۔ پھر ان کی جانب سے اس بات پر توجہ دینے کی خواہش کی جاتی اور روز بروز اس کا اصرار شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔ اہم کتب تفاسیر و احادیث پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ حوزوی کتب کے تراجم اور شروحات کی جمع آوری کا کام بھی جاری تھا۔ چند ایک بار علماء کے گروپس میں مترجمین اور شارحین سے بھی آثار دینے کی درخواست کی لیکن کہی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔
یہاں تک کہ برادر عزیز حجۃ الاسلام و المسلمین نصیر الرضا صفدر سے آشنائی ہوئی اور آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کے قلمی آثار سے واقفیت ہوئی۔ خوشگوار حیرت کے ساتھ طلاب کی علمی مشکلات کو حل کے لئے ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں پر دل کی گہرائیوں سے دعا نکلی۔ بہرحال پہلے مرحلے میں قبلہ صاحب کے چودہ آثار اور عربی و فارسی کے تئیس آثار طلاب و مدرسین کی خدمت میں حاضر ہیں۔
ہمیں امید قوی ہے کہ دوسرے بزرگان بھی اسی طرح کرم نوازی فرمائیں گے اور یہ سلسلہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ یقیناً تراجم کی جمع آوری کے بعد شروحات کا مرحلہ شروع ہوگا۔
اس ایپ میں مختلف اسلامی علوم کے متون شامل کئے گئے ہیں جن میں نمایاں طور پر علم صرف، نحو، فقہ، اصول فقہ، فلسفہ، اخلاق اور تجوید، رجال، درایۃ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تفسیر، حدیث اور مختلف علوم پر ہماری کافی ایپس بھی اس لحاظ سے معاون و ممد ہیں۔
آخر میں تمام مرحوم علماء مخصوصا ان کتب کے مولفین و مترجمین، بالاخص ملک العلماء علامہ عطاء اللہ سندرالوی کے لئے فاتحہ کی التماس ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
میزان الحکمہ
ایپ کے بارے میں
الحمدللہ ادارہ تسنیم القرآن کی جانب سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش
اس بار بار ہم میں احادیث کے عظیم الشان انسائیکلو پیڈیا اور دائرة المعارف "میزان الحکمت " آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ اس عظیم مجموعہ کی تالیف آیت الله محمدی ری شهری کے دست توانا سے ہوئی جبکہ اردو ترجمہ کا کام مولانا محمد علی فاضل مرحوم نے انجام دیا۔ اگر چہ پرانے نسخے کے مطابق اس کتاب کی دس ضخیم جلدیں تھیں، جن میں سے آٹھ کا ترجمہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ جوکہ پانچ سو اصلی موضوعات کے چھتیس سو ابواب کی تئیس ہزار سے زائد آیات و روایات پر مشتمل ہیں ۔
ادارہ تسنیم القرآن نے دینی تعلیمات کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا عزم رائج کر رکھا ہے، یہ کاوش بھی اسی سلسلہ سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ یقینا ایسے عظیم ذخیرہ کی یونیکوڈ اور فل ٹیکس، سرچ ایبل یعنی تلاش کی صلاحیت کی حامل اینڈروئیڈ ایپ بڑا طاقت فرسا اور نہایت حوصلے کا کام تھا۔ جس میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ ہماری کوشش تھی کہ ہم آیات و روایات اعراب کے ساتھ لائیں جو کہ بہت صبر آزما اور تھکا دینے والا کام تھا ۔
کیونکہ کتاب کے قدیم نسخے ( دس جلدی ) کی عربی کہیں بھی دستیاب نہ تھی ۔ آیت اللہ رے شہری کے موسسہ دار الحدیث کی ویب سائیٹ ( حدیث ڈاٹ نیٹ ) پر بھی نیا تیرہ جلدی نسخہ تھا جو کہ قديم نسخے سے کافی مختلف تھا۔ بہت ساری روایات حذف کی گئیں ، کچھ نئی احادیث کا اضافہ کیا گیا۔ بہر حال سعی پیہم اور مسلسل جدو جہد سے ہم نے قدیم نسخہ کی احادیث جمع کیں اور ایپ میں لے آئے۔ البتہ محققین کے استفادہ کیلئے ہم نے ان کا نمبر نہیں بدلا ۔ لہذا ہو سکتا ہے کہ عربی نمبر، اردو نمبر سے مختلف ہو؛ کیونکہ عربی جدید نسخہ کے مطابق ہے جبکہ اردو قدیم نسخے کے مطابق ۔ پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قدیم اور جدید نسخہ میں شامل روایت مختلف معصومین علیهم السلام سے ہوں ، جیسا کہ بعض روایات میں آپ ملاحظہ کریں گے کہ قدیم نسخہ میں ایک روایت کسی امام معصوم سے ہے جبکہ جدید نسخہ مطابق ایک اور امام معصوم سے ہو۔
ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں ۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں ، ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں ۔
اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور ساتھ ہی مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے ۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی ۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ، اس کاوش کاوش میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے افراد منجمله معروف خطیب مولانا سید علی رضا رضوی؛ " یا مهدی ، تفسیر قرآن " گروپ کی ایڈمین خواہر اسماء عابدی و جملہ گروپ اراکین و خواہران کی صحت سلامتی، طول عمر، کامیابی و کامرانی، دلی مرادوں کے حصول اور توفیقات میں اضافہ کی دعا کے ساتھ مولف و مترجم ، ادارہ کے اراکین کے مرحومین ، معاونین کے مرحومین مخصوصا زاہدہ عابدی بنت مرزا محمد زکی زوجہ سید حبیب حسن عابدی، سید حبیب حسن عابدی ابن سید امیر حسن عابدی ؛ جمله مومنین و مومنات اور شہدائے ملت جعفریہ کیلئے سورہ کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے ۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی اداره تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
کتاب التوحید
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمداللہ ادارہ تسنیم القرآن کی جانب سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش
اس بار ہم احادیث کا معروف مجموعہ “ہدایۃ العلم فی تنظیم غرر الحکم ”آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس عظیم مجموعہ کی تالیف سید حسین شیخ الاسلامی کی دست توانا سے ہوئی جبکہ اردو ترجمہ کا کام مولانا مجاہد حسین حر نے انجام دیا۔ اس ایپ میں ۷۲۰ موضوعات پر ۱۱۰۴۲ زائد احادیث شامل ہیں۔ ادارہ تسنیم القرآن نے دینی تعلیمات کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا عزم راسخ ہر رکھا ہے، یہ کاوش بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ یقیناً ایسے عظیم ذخیرہ کی یونیکوڈ اور فل ٹیکس، سرچ ایبل یعنی تلاش کی صلاحیت کی حامل اینڈروئید ایپ بڑا طاقت فرسا اور نہایت حوصلے کا کام تھا۔
ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ، اس کاوش میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے افراد منجملہ معروف خطیب مولانا سید علی رضا رضوی؛ “یا مہدی تفسیر قرآن” گروپ کی ایڈمین خواہر اسماء عابدی و جملہ گروپ اراکین و خواہران کی صحت سلامتی، طول عمر، کامیابی و کامرانی، دلی مرادوں کے حصول اور توفیقات میں اضافہ کی دعا کے ساتھ مولف و مترجم، ادارہ کے اراکین کے مرحومین، معاونین کے مرحومین کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی در خواست کی جاتی ہے۔
منجانب : مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
الخصال
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمدللہ ادارہ تسنیم القرآن کی جان سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش
اس بار ہم احادیث کا معروف مجموعہ “الخصال” آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس عظیم مجموعہ کی تالیف شیخ صدوق کی دست توانا سے ہوئی جبکہ اردو ترجمہ کا کام مولانا مجاہد حسین حر اور سید ظفر حسین نقوی نے انجام دیا۔
یہ کتاب کسی ایک موضوع پر نہیں ہے بلکہ اس کے جمع کرنے میں شیخ محترم نے عدد کو مرکز قرار دیا ہے اور جن احادیث میں کسی عدد کو بیان کیا گیا ہے شیخ محترم نے اس حدیث کو اسی کے باب میں مرتب کیا ہے۔
ادارہ تسنیم القرآن نے دینی تعلیمات کی ڈیجیٹل نشر و اشاعت کا عزم راسخ کر رکھا ہے، یہ کاوش بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یقیناً ایسے عظیم ذخیرہ کی یونیکوڈ اور فل ٹیکس، سرچ ایبل عینی تلاش کی صلاحیت کی حامل اینڈروئیڈ ایپ بڑا طاقت فرسا اور نہایت حوصلے کا کام تھا۔
ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کے ساتھ مولف و مترجم، ادارہ کے اراکین کے مرحومین، معاونین کے مرحومین کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
- فاطمہ، وہ کوثر ہے جو خدا نے اپنے حبیب کو عطا کی ہے۔
- فاطمہ، شجرہ طوبیٰ کا وہ پھل ہے جسے شب معراج رسالتمآب نے تناول فرمایا۔
- فاطمہ، الہیات سے مانوس وہ ہستی ہیں جو اپنی ولادت سے پہلے اپنی والدہ ماجدہ سے ہم کلام ہوتی تھی۔
- فاطمہ، ذبح عظیم کی مادر گرامی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ام ابیہا بولا جاتا ہے۔
- فاطمہ، جنت کے جوانوں کے سردار حسنین شریفین کی مادر گرامی ہیں۔
- فاطمہ، مباہلہ نجران میں مرکزی نقطہ ہیں۔
- فاطمہ، باب، شوہر اور بیٹون کے درمیان حدیث کسآ میں محور ہیں۔
- فاطمہ، محراب عبادت میں ملکوت کو منور کرنے والی ہیں۔
- فاطمہ، ایسی معصومہ ہیں جس کا غضب و رضا اللہ کا غضب اور رضا ہے۔
- فاطمہ، مرضیہ، محدثہ، طاہرہ، بتول اور منصورہ سماوات ہے۔
- فاطمہ، امام وقت کی غم گسار ہیں۔ سخت ترین حالات میں بھی حتی کہ حضرت محسن کی شہادت کے وقت بھی حضرت فضہ سے امیر المومنین کے متعلق پوچھا۔
- فاطمہ، اس مہدی، برحق کی والدہ ہیں جو اہلبیت اطہار کے انتقام لینے والے ہیں۔
- فاطمہ، تسبیح و تہلیل کی صداؤں میں اونٹ پر سوار ہو کر محشر میں نمودار ہوں گی۔
ضروری ہے کہ ایسی عظیم الشان ہستی کے سوانح حیات، سیرت، خطبات، احادیث اور دعائوں کے بارے میں مطالعہ کیا جائے۔ اسی تناظر میں یہ ایپ تشکیل دی گئی ہے۔ اس ایپ میں ان موضوعات پر پانچ اہم کتب کو جمع کیا گیا ہے۔
امید ہے ادارہ تسنیم القرآن کی یہ کاوش علماء، طلاب، مبلغین، خطباء اور عموم مومنین کے لئے مفید واقع ہوگی۔ اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com
ثواب الاعمال و عقاب الاعمال
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے؛ یہ انڈروئیڈ ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار ثواب الاعمال و عقاب الاعمال کی احادیث کا ایسا مسنتند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔
اس ایپ میں کلی طور پر ۱۱۱۹ احادیث بیان کی گئی ہیں اور انہیں مجموعی طور پر ۵۲۰ عنوانات کے ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر جداگانہ دیکھا جائے تو ثواب الاعمال کے طور پر ۳۸۹ عنوانات کے تحت ۷۸۸ مذکور ہوئی ہیں جبکہ عقاب الاعمال کے لحاظ سے ۱۳۱ عنوانات کے ذیل میں ائمہ اطہار علیہم السلام کے ۳۳۱ فرامین بیان ہوئے ہیں۔
اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ ادارہ کی ترقی کے ساتھ ثواب الاعمال و عقاب الاعمال کے مولف و مترجم؛ ادارہ کے اراکین کے مرحومین مخصوصا۔۔۔۔ کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر: 03043721705
ای میل: tasneemulquran@gmail.com